المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الوصايا— وصیتوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ ميراث الولاء وَمَنْ أسلم عَلَى يده رجل باب: ولاء کی وراثت اور اس شخص کی میراث کا بیان جس کے ہاتھ پر کوئی آدمی اسلام قبول کر لے۔
حدیث نمبر: 1542
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدِهِ رَجُلٌ فَهُوَ مَوْلَاهُ ، يَرِثُهُ وَيُؤَدِّي عَنْهُ ".ترجمہ
سیدنا راشد بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی دوسرا آدمی اسلام قبول کرے تو وہ اس کا مولیٰ (سرپرست) ہے، وہی اس کا وارث بنے گا اور اس کی طرف سے (دیت و تاوان کی) ادائیگی کرے گا“۔