المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الجعالة باب: جعالہ (یعنی کسی کام کی انجام دہی یا کسی گمشدہ شے کی واپسی پر مقررہ انعام یا اجرت) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1510
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ جُعْلَ الْآبِقِ إِذَا أُخِذَ خَارِجًا مِنَ الْمِصْرِ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن ابی ملیکہ اور سیدنا عبد اللہ بن دینار رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے اس مفرور غلام کی بابت، جسے شہر کی حدود سے باہر سے پکڑ کر لایا جائے، دس درہم بطورِ انعام مقرر فرمائے۔“