المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الزَّجْرِ عَنْ كسر الدينار والدرهم باب: دینار اور درہم کو توڑنے کی ممانعت اور اس سے سختی کے ساتھ باز رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1484
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : قَطْعُ الدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ مِنَ الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ .ترجمہ
سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ: ”دینار اور درہم کو (تراش کر یا توڑ کر) کاٹنا زمین میں فساد پھیلانے میں سے ہے“۔