المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ اللقطة باب: گری پڑی یا گمشدہ ملی ہوئی چیز (لقطہ) کے شرعی احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1482
حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَوْ عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : إِنِّي وَجَدْتُ دِينَارًا فَالْتَقَطْتُهُ ، حَتَّى بَلَغْتُ مِائَةَ دِينَارٍ ، قَالَ : عَرِّفْهَا سَنَةً . فَعَرَّفَهَا سَنَةً ، ثُمَّ أَتَاهُ ، فَقَالَ : عَرِّفْهَا سَنَةً ، ثُمَّ أَتَاهُ فِي الثَّالِثَةِ ، فَقَالَ : عَرِّفْهَا ، ثُمَّ شَأْنَكَ وَشَأْنَهَا .ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک سال تک اس کا اعلان (تشہیر) کرو“، چنانچہ انہوں نے ایک سال تک اس کا اعلان کیا، پھر وہ آپ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نے دوبارہ فرمایا: ”ایک سال تک اس کا اعلان کرو“، پھر وہ تیسری مرتبہ آپ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ”اس کا اعلان کرو، پھر تم جانو اور وہ مال (یعنی پھر تمہیں اس پر پورا اختیار ہے)“۔