المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ اللقطة باب: گری پڑی یا گمشدہ ملی ہوئی چیز (لقطہ) کے شرعی احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1480
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَبْدِ اللهِ بِنْتُ نَابِلٍ وَاسْمُهَا عُبَيْدَةُ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهَا سَعْدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ ثُفْرُوقَةً فِيهَا تَمْرَتَانِ ، فَأَخَذَ تَمْرَةً وَأَعْطَانِي تَمْرَةً .ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ چل رہا تھا کہ آپ ﷺ کو کھجور کی ایک ایسی ڈنڈی یا ٹہنی ملی جس میں دو کھجوریں لگی ہوئی تھیں، چنانچہ آپ ﷺ نے ایک کھجور خود لے لی اور ایک کھجور مجھے عطا فرما دی۔“