المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ القرض والترهيب مِنْ الاستدانة وَالتَّرْغِيبِ فِي الصبر عَلَى المعسر باب: قرض، قرض لینے سے ڈرانے اور تنگ دست مقروض کے ساتھ صبر کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 1446
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ عِيسَى ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - يَقُولُ : أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ ، فَقَالَ : عَلَيْهِ دَيْنٌ ؟ قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنْ ضَمِنْتُمْ دَيْنَهُ ، صَلَّيْتُ عَلَيْهِ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ایک شخص لایا گیا تاکہ آپ ﷺ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا اس پر کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم اس کے قرض کی ضمانت دے دو، تو میں اس کی نمازِ جنازہ پڑھا دوں گا۔““