المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الربا باب: سود کا بیان۔
حدیث نمبر: 1390
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْوَرِقُ بِالْوَرِقِ ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ، عَيْنًا بِعَيْنٍ ، أَوْ وَزْنًا بِوَزْنٍ ... الْحَدِيثَ .ترجمہ
امام طیالسی نے ربیع بن صبیح اور محمد بن سیرین کے واسطے سے روایت کیا کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”چاندی کا چاندی کے عوض، سونے کا سونے کے عوض، کھجور کا کھجور کے عوض، گندم کا گندم کے عوض، جو کا جو کے عوض اور نمک کا نمک کے عوض (تبادلہ) نقد بہ نقد یا وزن میں برابر برابر ہونا ضروری ہے“ (آخر تک حدیث)۔