المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الدَّفْعِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ باب: مزدلفہ سے کوچ کرنے اور روانہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1251
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْإِفَاضَتَيْنِ ، فَكَانَ يُفِيضُ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ (حج کے موقع پر عرفات اور مزدلفہ سے) دو مرتبہ واپس لوٹا، آپ ﷺ جب کوچ فرما رہے ہوتے تو آپ ﷺ پر کمال درجے کا وقار اور سکینت طاری ہوتی تھی۔