المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السُّجُودِ عَلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ باب: حجرِ اسود پر سجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1229
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ ، مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ ، قَالَ : رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ ، وَقَالَ : رَأَيْتُ خَالِي ابْنَ عَبَّاسٍ قَبَّلَهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا وَسَجَدَ عَلَيْهِ ، وَقَالَ : رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ .ترجمہ
ابو داؤد طیالسی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں مکہ مکرمہ کے رہائشی جعفر بن عبد اللہ بن عثمان قرشی نے بتایا کہ میں نے محمد بن عباد بن جعفر کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کا بوسہ لیا اور اس پر سجدہ کیا، اور انہوں نے یہ بتایا کہ میں نے اپنے ماموں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور اس پر سجدہ کیا، اور انہوں نے فرمایا کہ میں نے امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کا بوسہ لیا اور اس پر سجدہ فرمایا۔