المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا يَجْتَنِبُهُ الْمُحْرِمُ باب: حالتِ احرام میں قابلِ اجتناب امور کا بیان۔
حدیث نمبر: 1197
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ وَهُوَ مُحْرِمٌ انْتَزَعْنَا مِنْهُ امْرَأَتَهُ ، وَلَمْ يَجُزْ نِكَاحُهُ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مرد اس حال میں نکاح کرے کہ وہ حالتِ احرام میں ہو، تو ہم اس کی عورت کو اس سے جدا کر دیں گے اور اس کا وہ نکاح (شرعاً) جائز و معتبر نہیں ہو گا۔“