المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْأَمْرِ بِحَجِّ الذَّرَارِيِّ وَالرَّقِيقِ وَوُجُوبِهِ عَلَيْهِمْ إِذَا بَلَغُوا باب: بچوں اور غلاموں کو حج کرانے اور بلوغ کے بعد حج واجب ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1144
وَقَالَ الْحَارِثُ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَوْ أَنَّ مَمْلُوكًا حَجَّ عَشْرَ حِجَجٍ ، كَانَتْ عَلَيْهِ حَجَّةٌ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ، وَلَوْ أَنَّ أَعْرَابِيًّا حَجَّ عَشْرَ حِجَجٍ ، كَانَتْ عَلَيْهِ حَجَّةٌ إِذَا هَاجَرَ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ، وَلَوْ أَنَّ صَغِيرًا حَجَّ عَشْرَ حِجَجٍ ، كَانَتْ عَلَيْهِ حِجَّةُ الْإِسْلَامِ إِذَا عَقَلَ ، إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی غلام دس مرتبہ بھی حج کرے تو (آزادی کے بعد) اس پر ایک حج فرض رہے گا بشرطیکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو، اور اگر کوئی اعرابی (دیہاتی) دس مرتبہ حج کرے تو ہجرت کے بعد اس پر ایک حج لازم ہوگا بشرطیکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو، اور اگر کوئی بچہ دس مرتبہ بھی حج کر لے تو عاقل و بالغ ہونے کے بعد اس پر اسلام کا حج (فرض) رہے گا، بشرطیکہ وہ ﴿إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا﴾ (سورہ آل عمران: 97) یعنی وہاں تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔“