المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ إِلَّا بِعَرَفَةَ باب: عرفات میں موجود شخص کے سوا یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1091
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، رَفَعَهُ : مَنْ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ غُفِرَ لَهُ سَنَتَيْنِ ، سَنَةً قَبْلَهُ وَسَنَةً بَعْدَهُ .
رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، فَزَادَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ .
وَإِسْحَاقُ ضَعِيفٌ جِدًّا .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے عرفہ کے دن روزہ رکھا، اس کے دو سال کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے: ایک گزشتہ سال کے اور ایک آئندہ سال کے۔“
امام ابن ماجہ نے بھی اسے اسی سند سے روایت کیا ہے، البتہ ان کی روایت میں ابو سعید رضی اللہ عنہ کے بعد قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کا اضافہ ہے۔ اس سند کے راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابی فروہ بہت ضعیف ہیں۔