المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ كَرَاهِيَةِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ وَغَيْرِهَا وَمَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ باب: روزے دار کے بوسہ لینے کی کراہت اور اس کی اجازت سے متعلق روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1069
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ .ترجمہ
امام مسدد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں عبدالوارث نے لیث کے واسطے سے خبر دی، انہوں نے ابواسحاق اور انہوں نے حارث سے روایت کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پچھنے (حجامہ) لگانے والے اور لگوانے والے (دونوں) کا روزہ ٹوٹ گیا۔“