المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الزَّجْرِ عَنْ صَوْمِ الدَّهْرِ وَتَخْصِيصِ يَوْمٍ أَوْ شَهْرٍ بِعَيْنِهِ باب: ہمیشہ روزہ رکھنے اور کسی دن یا مہینے کو خاص کرنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1051
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَخْتَصَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِصَوْمٍ ، وَأَنْ أَحْتَجِمَ وَأَنَا صَائِمٌ . الْحَدِيثَ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس بات سے منع فرمایا کہ میں (نفلی عبادت کے لیے) صرف جمعہ کے دن کو روزے کے لیے مخصوص کروں، اور اس سے بھی (منع فرمایا) کہ میں روزہ دار ہونے کی حالت میں پچھنے (حجامہ) لگواؤں۔“