المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الصَّوْمِ باب: روزے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1003
وَقَالَ أَيْضًا : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ ، قَالَ : إِنَّ لَهِيعَةَ حَدَّثَهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْصَرَ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ تَعَالَى ، بَاعَدَهُ اللهُ مِنْ جَهَنَّمَ ، كَبُعْدِ غُرَابٍ طَارَ وَهُوَ فَرْخٌ حَتَّى مَاتَ هَرَمًا .ترجمہ
سیدنا سلمہ بن قیصر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی طلب میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اتنی مسافت تک دور فرما دے گا جتنا فاصلہ وہ کوا طے کر لیتا ہے جو اپنے بچپن (چوزے کی حالت) میں اڑنا شروع کرے اور مسلسل پرواز کرتا رہے یہاں تک کہ اسے انتہائی بڑھاپے میں موت آ جائے۔“