کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور جنات عدن میں پاکیزہ رہائش گاہیں “
حدیث نمبر: 18769
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى : " وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ " قَالَ : " قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ ، فِيهَا سَبْعُونَ دَارًا مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ ، فِي كُلِّ دَارٍ سَبْعُونَ بَيْتًا مِنْ زُمُرُّدَةٍ خَضْرَاءَ ، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ سَرِيرًا ، عَلَى كُلِّ سَرِيرٍ سَبْعُونَ فِرَاشًا مِنْ كُلِّ لَوْنٍ ، عَلَى كُلِّ فِرَاشٍ امْرَأَةٌ ، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ مَائِدَةً ، عَلَى كُلِّ مَائِدَةٍ سَبْعُونَ لَوْنًا مِنْ طَعَامٍ ، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ وَصِيفًا وَوَصِيفَةً ، يُعْطَى الْمُؤْمِنُ مِنَ الْقُوَّةِ مَا يَأْتِي عَلَى ذَلِكَ كُلِّهِ فِي غَدَاةٍ وَاحِدَةٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جِسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا : ” اور جنات عدن میں پاکیزہ رہائش گاہیں “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنت میں موتی سے بنا ہوا ایک محل ہو گا جس میں سرخ یاقوت کے بنے ہوئے ستر حصے ہوں گے ، ہر ایک حصے میں سبز زمرد سے بنے ہوئے ستر کمرے ہوں گے ، ہر کمرے میں ستر پلنگ ہوں گے ، ہر پلنگ پر ستر بچھونے ہوں گے جو مختلف رنگ کے ہوں گے ، اور ہر بچھونے پر ایک عورت موجود ہو گی ، ہر کمرے میں 70 دسترخوان ہوں گے ، ہر دسترخوان پر 70 مختلف قسم کے کھانے ہوں گے ، ہر کمرے میں ستر ملازم اور ملازمائیں ہوں گے ، اور مومن کو یہ طاقت عطا کی جائے گی کہ وہ ایک ہی صبح میں ان سب کے پاس جا سکے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔