کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16008
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ أَتَانِي [ فِي هَؤُلَاءِ ] النَّتْنَى لَشَفَّعْتُهُ " . يَعْنِي : الْمُطْعِمَ بْنَ عَدِيٍّ ، فَأَسْلَمَ عِنْدَ ذَلِكَ جُبَيْرٌ . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : فَأَسْلَمَ عِنْدَ ذَلِكَ جُبَيْرٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر وہ ان بدبودار لوگوں ( یعنی غزوہ بدر کے قیدیوں ) کے بارے میں ، میرے پاس آتا تو میں نے اُس کی سفارش قبول کر لینی تھی ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ( سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کا والد ) مطعم بن عدی تھا ۔ راوی کہتے ہیں : تو اُس موقع پر سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں موجود ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اس موقع پر سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔