کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: عربوں کے لحن کے مطابق قرأت کرنا
حدیث نمبر: 11693
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِهَا ، وَإِيَّاكُمْ وَلُحُونَ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ وَأَهْلِ الْفِسْقِ ، فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ بَعْدِي أَقْوَامٌ يُرَجِّعُونَ بِالْقُرْآنِ تَرْجِيعَ الْغِنَاءِ وَالرَّهْبَانِيَّةِ وَالنَّوْحِ ، لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ ، مَفْتُونَةٌ قُلُوبُهُمْ ، وَقُلُوبُ مَنْ يُعْجِبُهُمْ شَأْنُهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَبَقِيَّةُ أَيْضًا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قرآن کو عربوں کے لحن اور ان کی آوازوں کے مطابق تلاوت کرو ، اور اہل کتاب اور فاسقوں کے لحن سے گریز کرو ، میرے بعد عنقریب ایسے لوگ آئیں گے ، جو قرآن میں ترجیع کریں گے ، جس طرح گایا جاتا ہے ، اور جس طرح رہبانیت ہوتی ہے اور جس طرح نوحہ کرنا ہے ، یہ قرآن اُن کے حلق سے آگے نہیں جائے گا ، اُن ( لوگوں ) کے دل آزمائش کا شکار ہوں گے ، اور جو لوگ ان کو اچھا سمجھتے ہوں گے ، اُن کے دل بھی آزمائش کا شکار ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ایک راوی بقیہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11693
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف