کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور میں ستاروں کے ڈوبنے کے مقامات کی قسم اٹھاتا ہوں “
حدیث نمبر: 11400
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ قَالَ : نَزَلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً [ وَاحِدَةً ] إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا ، ثُمَّ نَزَلَ نُجُومًا بَعْدُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور میں ستاروں کے ڈوبنے کے مقامات کی قسم اٹھاتا ہوں “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : قرآن ، آسمان دنیا کی طرف ایک ہی مرتبہ نازل ہو گیا تھا ، اور پھر اس کے بعد ، مختلف حصوں کی شکل میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نازل ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے ۔