کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور دائیں طرف والے لوگ “
حدیث نمبر: 11398
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ . . وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ ، فَقَبَضَ بِيَدَيْهِ قَبْضَتَيْنِ ، فَقَالَ : " هَذِهِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي ، وَهَذِهِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : وَهُوَ أَقْرَبُ عِنْدِي إِلَى الصِّدْقِ مِنْهُ إِلَى الضَّعْفِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : ” اور دائیں طرف والے لوگ “ ” اور بائیں طرف والے لوگ “ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بند کیں اور ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا : ) ” یہ جنت میں جائیں گے اور مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے اور یہ جہنم میں جائیں گے اور مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ غنوی ہے ابن عدی کہتے ہیں میرے نزدیک یہ ضعیف ہونے کی بہ نسبت سچا ہونے کے زیادہ قریب ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11398
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (239/5)»