کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک ہم صف بنانے والے ہیں “
حدیث نمبر: 11303
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنَّ فِي السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ لَسَمَاءً مَا فِيهَا مَوْضِعُ شِبْرٍ إِلَّا وَعَلَيْهِ جَبْهَةُ مَلَكٍ أَوْ قَدَمَاهُ قَائِمًا ثُمَّ قَرَأَ وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سات آسمانوں میں سے کسی بھی آسمان میں ، بالشت بھر جگہ بھی خالی نہیں ہے ، ہر جگہ پر یا تو کسی فرشتے کی پیشانی ہے ، یا اس کے پاؤں ہیں اور وہ کھڑا ہوا ( عبادت کر رہا ہے ) پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی : ” بے شک ہم صف بنانے والے ہیں ، بے شک ہم تسبیح پڑھنے والے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔