کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سورت الانبیاء کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ہم نے اس کو اس کے اہل عطا کیے اور ان کے ہمراہ ان کی مانند ( مزید عطا کیا ) “
حدیث نمبر: 11174
عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ : بَلَغَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَنَّ مَرْوَانَ يَقُولُ : وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ مَعَهُمْ قَالَ : أُتِيَ أَهْلًا غَيْرَ أَهْلِهِ . فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : أُتِيَ بِأَهْلِهِ بِأَعْيَانِهِمْ وَمِثْلِهِمْ مَعَهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَيَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ مروان یہ کہتا ہے : ” ہم نے اس کو اس کے اہل عطا کیے اور ان کے ہمراہ ان کی مانند ( مزید عطا کیا “ ۔ مروان یہ کہتا ہے : ان کو جو اہل دیے گئے تھے وہ ان کے پہلے والے اہل کے علاوہ تھے ، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : انہیں پہلے والے اہل بھی دیے گئے تھے اور ان کے ہمراہ مزید بھی دیے گئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند منقطع ہے ، اور یحیی حمانی نامی راوی ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11174
درجۂ حدیث محدثین: منقطع و ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9085)»