کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم اپنی نماز ( یعنی دعا ) کو بلند آواز میں نہ کرو “
حدیث نمبر: 11139
عَنْ عَائِشَةَ فِي قَوْلِهِ : ( وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا ) نَزَلَتْ فِي الدُّعَاءِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتی ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تم اپنی نماز ( یعنی دُعا ) کو بلند آواز میں نہ کرو اور بالکل پست آواز میں بھی نہ کرو “ ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11139
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2228)»