کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ہم ہواؤں کو بوجھل کر کے بھیجتے ہیں “
حدیث نمبر: 11106
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ قَالَ : يُرْسِلُ اللَّهُ الرِّيحَ فَيَحْمِلُ الْمَاءَ ، فَيَمُرُّ سَحَابٌ ، فَيُدِرُّ كَمَا تُدِرُّ اللِّقْحَةُ ، ثُمَّ تُمْطِرُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور ہم ہواؤں کو بوجھل کر کے بھیجتے ہیں “ ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : وہ ہوا کو بھیجتا ہے وہ پانی کو اٹھاتی ہے جب بادل آتا ہے ، تو وہ یوں بارش برساتا ہے جس طرح اونٹنی دودھ دیتی ہے ، تو بارش ہو جاتی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔