کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ہلکے ہونے اور بوجھل ہونے ( ہر حال میں ) نکل کھڑے ہو “
حدیث نمبر: 11042
عَنْ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ : رَأَيْتُ الْمِقْدَادَ فَارِسَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا عَلَى تَابُوتٍ مِنْ تَوَابِيتِ الصَّيَارِفَةِ بِحِمْصَ ، قَدْ فَضُلَ عَلَيْهَا مِنْ عِظَمِهِ يُرِيدُ الْغَزْوَ ، فَقُلْتُ لَهُ : لَقَدْ أَعْذَرَ اللَّهُ إِلَيْكَ ، قَالَ : أَتَتْ عَلَيْنَا سُورَةُ الْبُعُوثِ انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ابوراشد بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہسوار سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حمص میں سنیاروں کے ایک صندوق پر بیٹھے ہوئے تھے اور وہ ذرا بڑا تھا ان کا ارادہ جنگ میں حصہ لینے کا تھا میں نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ کو معذور قرار دیا ہے ، تو انہوں نے فرمایا : ہم پر روانگی کے حکم سے متعلق یہ آیت آئی تھی : ” تم لوگ ہلکے یا بوجھل ہونے ( ہر حال میں ) نکل کھڑے ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔