کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور کچھ دوسرے لوگ ان کے علاوہ تھے جن کو تم نہیں جانتے ہو “
حدیث نمبر: 11030
عَنْ عَرِيبٍ الْمُلَيْكِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ أَنَّهُمُ الْجِنُّ ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَخْبِلْ بَيْتًا فِيهِ عَتِيقٌ مِنَ الْخَيْلِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عریب ملیکی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ” اور ان کے علاوہ دوسرے لوگ بھی تھے جن کو تم نہیں جانتے ہو لیکن اللہ تعالیٰ ان کو جانتا ہے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد جنات ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ایسے گھر کو خراب نہ کرو ( یعنی نہ توڑو ) جس میں گھوڑے کی قسم ” عقیق “ ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس میں مجہول راوی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11030
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/17)»