کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور جب ان لوگوں نے وہ چیز سنی جو رسول کی طرف نازل کی گئی ہے “
حدیث نمبر: 10983
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : ( وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ ) ¤ قَالَ : إِنَّهُمْ كَانُوا نَوَّاتِينَ - يَعْنِي مَلَّاحِينَ - قَدِمُوا مَعَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْحَبَشَةِ ، فَلَمَّا قَرَأَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ آمَنُوا وَفَاضَتْ أَعْيُنُهُمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَعَلَّكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَى أَرْضِكُمُ انْتَقَلْتُمْ عَنْ دِينِكُمْ " ، قَالُوا : لَنْ نَنْقَلِبَ عَنْ دِينِنَا ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ ذَلِكَ فِي قَوْلِهِمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . قُلْتُ : وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ بِنَحْوِهِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ ، وَفِي مَنَاقِبِ النَّجَاشِيِّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جب انہوں نے وہ چیز سنی جو رسول کی طرف نازل کی گئی ہے ، تو تم ان کی آنکھوں کو دیکھو گے کہ ان سے آنسو جاری ہو گئے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : اس سے مراد وہ ملاح لوگ ہیں جو سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حبشہ سے آئے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کی تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہو سکتا ہے کہ جب تم اپنی سرزمین کی طرف واپس جاؤ تو تم اپنے دین کو چھوڑ دو تو ان لوگوں نے کہا: ہم اپنے دین کو نہیں چھوڑیں گے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے قول کے بارے میں یہ آیت نازل کی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس حدیث کے مختلف طرق ہیں اس کی مانند حدیث غائبانہ نماز جنازہ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، اور نجاشی سے متعلق باب میں بھی آئے گی ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10983
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12455)»