کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ برابر نہیں ہیں “
حدیث نمبر: 10899
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا أَسْلَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ ، وَثَعْلَبَةُ بْنُ شُعْبَةَ ، وَأَسَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنْ يَهُودَ ، فَآمَنُوا وَصَدَّقُوا وَرَغِبُوا فِي الْإِسْلَامِ ، قَالَتْ أَحْبَارُ يَهُودَ أَهْلُ الْكُفْرِ : مَا آمَنَ بِمُحَمَّدٍ وَلَا تَبِعَهُ إِلَّا شِرَارُنَا ، وَلَوْ كَانُوا مِنْ خِيَارِنَا مَا تَرَكُوا دِينَ آبَائِهِمْ . ¤ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِ : لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ ، إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى : مِنَ الصَّالِحِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور سیدنا ثعلبہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا اسد بن عبید رضی اللہ عنہ اور یہودیوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے اسلام قبول کر لیا وہ ایمان لے آئے انہوں نے تصدیق کر دی اور اسلام میں رغبت ظاہر کی تو یہودیوں کے علماء نے یہ کہا: یہ اہل کفر ہیں ۔ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو لوگ بھی ایمان لائے اور جنہوں نے ان کی پیروی کی وہ ہمارے برے لوگ تھے اگر وہ ہمارے بہترین لوگوں میں سے ہوتے تو اپنے آبا ؤ اجداد کا دین ترک نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ اس بارے میں یہ آیت نازل کی : ” اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے لوگ برابر نہیں ہیں “ ۔ یہ آیت یہاں سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک ہے : ” نیک لوگوں میں سے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10899
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1388)»