کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ انہوں نے یہ کہا : ہمیں آگ صرف مخصوص دنوں تک کے لئے چھوئے گی “
حدیث نمبر: 10836
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ يَهُودَ كَانُوا يَقُولُونَ : هَذِهِ الدُّنْيَا سَبْعَةُ آلَافِ سَنَةٍ ، وَإِنَّمَا نُعَذَّبُ لِكُلِّ سَنَةٍ يَوْمًا فِي النَّارِ ، وَإِنَّمَا هِيَ سَبْعَةُ أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ . فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : وَقَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَةً ، إِلَى قَوْلِهِ : فِيهَا خَالِدُونَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : یہودی یہ کہتے تھے کہ یہ دنیا سات ہزار سال کی ہے ، اور ہر ایک ہزار سال کے بدلے میں ہمیں آگ کا ایک دن کا عذاب ہو گا ، تو یہ سات گنتی کے ، دن ہوں گے ، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی : ” وہ لوگ یہ کہتے ہیں : ہمیں آگ صرف متعین دنوں تک کے لئے چھوئے گی “ ۔ یہ آیت یہاں تک ہے : ” اس میں ہمیشہ رہیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10836
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11160)»