حدیث نمبر: 8274
عَنْ جَابِرٍ ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنْ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ : أَبُو حُمَيْدٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ مِنَ النَّقِيعِ نَهَارًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " أَلَا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ بِعُودٍ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ جَابِرٍ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ وَفِي هَذَا الْمَعْنَى أَحَادِيثُ فِي الْأَدَبِ تَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : ایک شخص جس کا نام ابوحمید تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ، نقیع ( نامی جگہ سے ) ایک برتن لے کے آیا ، جس میں دودھ تھا ، یہ دن کے وقت کی بات ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم نے اسے ڈھانپ کیوں نہیں دیا ؟ خواہ اس پر کوئی لکڑی ہی رکھ دیتے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس مضمون کی کچھ روایات ادب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس مضمون کی کچھ روایات ادب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔