کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان ، جس کے پاس چھوٹے بچے آئیں اور وہ کچھ کھا رہا ہو ؟
حدیث نمبر: 7876
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ : كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَدَخَلَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ فَقَالَ لِي : اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الشَّيْخِ فَقُلْ لَهُ : يَقُولُ لَكَ عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ : هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَذَهَبْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ : هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ أَنَا وَغِلْمَةٌ مَعِي ، فَوَجَدْنَاهُ يَأْكُلُ تَمْرًا فِي قِنَاعٍ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَقَبَضَ لَنَا مِنْ ذَلِكَ قَبْضَةً وَمَسَحَ عَلَى رُءُوسِنَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ . وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
اسحاق بن یحیی بن طلحہ بیان کرتے ہیں : میں اپنے چچا عیسیٰ بن طلحہ کے ساتھ مسجد میں موجود تھا اسی دوران سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ اندر تشریف لائے میرے چچا نے مجھے ان کی طرف بھیجا اور مجھ سے کہا: تم ان بزرگ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ میرے چچا موسیٰ بن طلحہ آپ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے ؟ میں ان صاحب کے پاس گیا میں نے ان سے دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے میں ( بچپن میں ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میرے ساتھ کچھ اور بچے بھی تھے ہم نے آپ کو پایا کہ آپ ایک منہ کو ڈھانپنے والے کپڑے میں رکھ کر کھجوریں کھا رہے تھے ، آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے مٹھی بھر کھجوریں نکال کر ہمیں دیں اور ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اسحاق بن یحیی نامی راوی متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7876
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (6695)»