کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان ، جو مدینہ منورہ آئے اور مسجد ( نبوی ) میں نماز ادا نہ کرے
حدیث نمبر: 5879
عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَسْلَمَ بْنِ بُجْرَةَ أَخِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ - وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا - قَدْ حَدَّثَ نَفْسَهُ قَالَ : إِنْ كَانَ لَيَدْخُلُ الْمَدِينَةَ فَيَقْضِيَ حَاجَتَهُ بِالسُّوقِ ، ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ فَإِذَا وَضَعَ رِدَاءَهُ ذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ : وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَإِنَّهُ قَالَ لَنَا : " مَنْ هَبَطَ مِنْكُمْ إِلَى هَذِهِ الْقَرْيَةِ فَلَا يَرْجِعَنَّ إِلَى أَهْلِهِ حَتَّى يَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مسلم بن اسلم بن بجرہ ، جن کا تعلق حارث بن خزرج سے ہے ، وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے انہوں نے یہ بات بیان کی ہے ایک مرتبہ وہ مدینہ منورہ آئے انہیں بازار میں جو کام تھا وہ انہوں نے پورا کر لیا پھر وہ اپنے گھر واپس چلے گئے جب انہوں نے چادر اتاری تو انہیں یاد آیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں نماز ہی ادا نہیں کی ۔ انہوں نے یہ سوچا اللہ کی قسم میں نے مسجد نبوی میں نماز ہی ادا نہیں کی جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ فرمایا ہے : ” تم میں سے جو شخص اس بستی میں آئے تو وہ اپنے اہل خانہ کی طرف اس وقت تک ہرگز واپس نہ جائے جب تک وہ اس مسجد میں دو رکعت ادا نہیں کر لیتا پھر ( اس کے بعد ) وہ اپنے اہل خانہ کی طرف واپس جائے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5879
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ( 435/19)»