کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: پیٹ کی بیماری کے شکار شخص کا بیان
حدیث نمبر: 3879
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ حُمَمَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ غَازِيًا إِلَى أَصْبَهَانَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَفُتِحَتْ أَصْبَهَانُ فَقَالَ : اللَّهُمَّ إِنَّ حُمَمَةً يَزْعُمُ أَنَّهُ يُحِبُّ لِقَاءَكَ فَإِنْ كَانَ صَادِقًا فَاعْزِمْ بِهِ عَلَيْهِ بِصِدْقِهِ وَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَاعْزِمْ لَهُ عَلَيْهِ ، وَإِنْ كَرِهَ فَأَخَذَهُ الْبَطْنُ فَمَاتَ بِأَصْبَهَانَ فَقَالَ أَبُو مُوسَى : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا وَاللَّهِ مَا سَمِعَنَا فِيمَا سَمِعْنَا مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَلَغَ عِلْمُنَا إِلَّا أَنَّ حُمَمَةَ شَهِيدٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ دَاوُدُ الْأَوْدِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى . ¤
محمد محی الدین
حمید بن عبدالرحمن حمیری بیان کرتے ہیں : ایک صاحب جن کا نام سیدنا حممہ رضی اللہ عنہ تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ۔ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے اصبہان چلے گئے ۔ انہوں نے یہ دعا کی اے اللہ ! حممہ رضی اللہ عنہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ تیری بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے اگر وہ سچا ہو تو اس کی سچائی کو اس پر لازم کر دے اور اگر جھوٹا ہو تو اس کے خلاف کو اس پر لازم کر دے خواہ وہ اسے ناپسند کرتا ہو ، تو انہیں پیٹ کے درد نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ، اور ان کا انتقال اصبہان میں ہو گیا تو سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! بے شک اللہ کی قسم ہم نے تمہارے نبی کی زبانیں جو باتیں سنی ہیں ، اور جو ہمارا علم ہے ، اس کے مطابق حمامہ شہید ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد راوی ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3879
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف