کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جمعہ کے دن صبح کی نماز باجماعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 3020
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنَ الصَّلَوَاتِ صَلَاةٌ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْجَمَاعَةِ وَمَا أَحْسَبُ مَنْ شَهِدَهَا مِنْكُمْ إِلَّا مَغْفُورًا لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ كُلُّهُمْ مِنْ رِوَايَةِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَهُمَا ضَعِيفَانِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” کوئی بھی نماز ، جمعہ کے دن فجر کی نماز با جماعت ادا کرنے سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتی ہے ، اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم میں جو بھی شخص اس میں شریک ہو گا اس کی مغفرت ہو جائے گی “ ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان سب حضرات نے اسے عبیداللہ بن زحر کے حوالے سے علی بن یزید سے نقل کیا ہے ، اور یہ دونوں ضعیف ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3020
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف