کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: امام کو نماز کے لئے بلانا
حدیث نمبر: 2389
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ بِلَالٌ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُقِيمَ الصَّلَاةَ قَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ، الصَّلَاةُ رَحِمَكَ اللَّهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جب نماز کے لئے اقامت کہنے کا ارادہ کرتے تھے تو یہ کہتے تھے : اے نبی ! آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں نماز کا وقت ہو گیا ہے اللہ تعالی آپ پر رحم کرے !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2389
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف