حدیث نمبر: 2338
عَنْ عُمَرَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : سَأَلْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ عَنِ الصَّلَاةِ خَلْفَ الْقَدَرِيِّ فَقَالَ : لَا تُصَلِّ خَلْفَهُ ، أَمَّا أَنَا لَوْ كُنْتُ صَلَّيْتُ خَلْفَهُ لَأَعَدْتُ صَلَاتِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَبِيبِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ ، وَحَبِيبٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَأَبُوهُ عُمَرُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
عمر انصاری بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے قدریہ فرقے سے تعلق رکھنے والے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے ارشاد فرمایا : تم اس کے پیچھے نماز ادا نہ کرو اگر میں نے اس کے پیچھے نماز ادا کی ہوئی ہو ، تو میں اپنی نماز کو دہراؤں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حبیب بن عمر کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حبیب نامی کا ذکر ابن حبان نے کتاب ” الثقات“ میں کیا ہے البتہ اس کے باپ عمر سے میں واقف نہیں ہوں بقیہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ۔