حدیث نمبر: 1427
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا وَاقَعَ بَعْضَ أَهْلِهِ ، فَكَسَلَ أَنْ يَقُومَ - ضَرَبَ يَدَهُ عَلَى الْحَائِطِ ، فَتَيَمَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات ، جب اپنی اہلیہ کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرتے ، اور پھر آپ کا اُٹھنے کا ارادہ نہ ہوتا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ دیوار پر مار کر تیمم کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط سے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط سے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔