کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان’ جو حدث لاحق ہونے کے بعد (فوراً) وضو نہیں کرتا
حدیث نمبر: 1244
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالَ ، فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ ، فَقَالَ : " مَا هَذَا يَا عُمَرُ ؟ " فَقَالَ : مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے عمر ! یہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : یا رسول اللہ ! یہ پانی ہے ، تاکہ اس کے ذریعے آپ وضو کر لیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ میں جب بھی پیشاب کروں ، تو وضو کر لوں ، اگر میں ایسا کر لیتا ہوں ، تو یہ سنت ہو جائے گی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، جسے ابن ابی ملیکہ نے اپنی والدہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ، اور میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ، امام ابویعلیٰ نے اسے ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے ، اُن کے والد کے حوالے سے ، سید عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے ۔