کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے اُس کا بیان
حدیث نمبر: 336
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ ، وَضَعَّفُهُ أَكْثَرُ النَّاسِ . قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ : كَذَّابٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْجِهَادِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَحَدِيثُ عَائِشَةَ فِيمَنْ رَبَّى صَغِيرًا حَتَّى يَقُولَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے ، اُس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے ، اسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور اکثر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، یحیی بن معین کہتے ہیں : یہ کذاب ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث ، جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔ جو شخص کسی کمسن بچے کی تربیت کرے ( یعنی اسے پال پوس کر بڑا کرے ) یہاں تک کہ وہ بچہ اتنا بڑا ہو جائے کہ وہ «لا اله الا الله» پڑھ لے ، ایسے شخص کے بارے میں ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث ، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی ۔