مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنِ التَّخَلِّي فِيهِ . باب: کس جگہ قضائے حاجت کرنے کی ممانعت ہے
حدیث نمبر: 999
وَعَنْ بَكْرِ بْنِ مَاعِزٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يُنْقَعُ بَوْلٌ فِي طَسْتٍ فِي الْبَيْتِ ; فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ بَوْلٌ مُنْتَقَعٌ ، وَلَا تَبُولَنَّ فِي مُغْتَسَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
بکر بن ماعز بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے : ” گھر میں کسی برتن میں پیشاب نہ کیا جائے ، کیونکہ فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں ، جس میں برتن میں پیشاب پڑا ہو ، اور تم اپنے غسل کی جگہ پر ہرگز پیشاب نہ کرنا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔