مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنِ التَّخَلِّي فِيهِ . باب: کس جگہ قضائے حاجت کرنے کی ممانعت ہے
حدیث نمبر: 997
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " اتَّقَوُا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَ " . قِيلَ : مَا الْمَلَاعِنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " أَنْ يَقْعُدَ أَحَدُكُمْ فِي ظِلٍّ يُسْتَظَلُّ فِيهِ ، أَوْ فِي طَرِيقٍ ، أَوْ فِي نَقْعِ مَاءٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : لعنت کا باعث بننے والی تین جگہوں سے بچ کے رہو ! عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! لعنت کا باعث بننے والی جگہ سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس سائے میں بیٹھا جاتا ہے ، اس جگہ تم میں سے کوئی ایک بیٹھ کر ( قضائے حاجت کرے ) یا راستے میں کرے یا پانی پھوٹنے کی جگہ پر کرے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ( جو ضعیف ہے ) اور ایک ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔