مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ الْغَزْوِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ باب: حرمت والے مہینے میں جنگ کرنا
حدیث نمبر: 9937
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ : لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْزُو فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ إِلَّا أَنْ يُغْزَى أَوْ يَغْزُوَا ، فَإِذَا حَضَرَ ذَلِكَ أَقَامَ حَتَّى يَنْسَلِخَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت والے مہینے میں جنگ نہیں کی ، البتہ جب آپ پر جنگ مسلط کی گئی ، یا لوگوں نے جنگ کی ( تو آپ نے مقابلہ کیا ) جب اس طرح کی صورت حال آتی تھی ( کہ حرمت والا مہینہ موجود ہو ) تو آپ ٹھہرے رہتے تھے ، یہاں تک کہ وہ گزر جائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔