حدیث نمبر: 98
وَعَنْ عُبَيْدٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْإِيمَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثُونَ شَرِيعَةً ، مَنْ وَافَى بِشَرِيعَةٍ مِنْهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ خِرَاشٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدٍ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبید رضی اللہ عنہ ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے ، اُن کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے : ” ایمان کی تین سو تیس شریعتیں ہیں ، جو شخص اُن میں سے ، جس شریعت کو پورا کرے گا ، وہ جنت میں داخل ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان قسملی ہے ، جسے ابن حبان اور ابن خراش نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، جبکہ عبدالرحمن بن عبید نامی راوی کے بارے میں ، میں نے کسی کو ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔