مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ فِدَاءِ أَسْرَى الْمُسْلِمِينَ مِنْ أَيْدِي الْعَدُوِّ . باب: دشمن کے پاس موجود مسلمان قیدیوں کا فدیہ دینا
حدیث نمبر: 9704
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَفْدِيَ سَبَايَا الْمُسْلِمِينَ وَنُعْطِيَ سَائِلَهُمْ . ثُمَّ قَالَ : " مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا فَعَلَيَّ وَعَلَى الْوُلَاةِ مِنْ بَعْدِي مِنْ بَيْتِ مَالِ الْمُسْلِمِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم مسلمان قیدیوں کا فدیہ دیں اور ان ( مسلمانوں ) کے مانگنے والوں کو دیں پھر آپ نے ارشاد فرمایا : جو شخص مال چھوڑے گا وہ اس کے ورثاء کو ملے گا جو شخص قرض چھوڑے گا ، تو اس کی ادائیگی میرا ذمہ ہو گی اور میرے بعد حکمرانوں کے ذمہ ہو گی جو مسلمانوں کے بیت المال سے ادا کی جائے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے ، اور وہ متروک ہے ۔