حدیث نمبر: 9682
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّمَا يَنْصُرُ اللَّهُ الْمُسْلِمِينَ بِدُعَاءِ الْمُسْتَضْعَفِينَ " . ¤ قُلْتُ : لِسَعْدٍ فِي الصَّحِيحِ : " إِنَّمَا تُرْزَقُونَ وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : لَيْسَ بِذَاكَ ، وَقَالَ يُونُسُ : كَانَ يَحْفَظُ وَيَفْهَمُ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ کمزوروں کی دعا کے ذریعے مسلمانوں کی مدد کرتا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” صحیح “ میں
یہ روایت مذکور ہے : ” تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد سعید بن علی رازی کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ کوئی چیز نہیں ہے یونس کہتے ہیں : یہ حفظ بھی کرتا تھا ، اور سمجھ بھی رکھتا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9682
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف