مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَحْمِلُ عَلَى الْعَدُوِّ وَحْدَهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اکیلا ہی دشمن پر حملہ کر دے
حدیث نمبر: 9679
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : قُلْتُ لِلْبَرَاءِ : الرَّجُلُ يَحْمِلُ عَلَى الْمُشْرِكِينَ أَهُوَ مِمَنْ أَلْقَى بِيَدِهِ إِلَى التَّهْلُكَةِ ؟ قَالَ : لَا ؛ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : فَقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفْسَكَ ، إِنَّمَا هُوَ فِي النَّفَقَةِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سُلَيْمَانِ بْنِ دَاوُدَ الْهَاشِمِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
ابواسحاق بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : ایک شخص مشرکین پر حملہ کر دیتا ہے ، تو کیا وہ ان افراد میں سے ایک ہو گا ، جس نے اپنا ہاتھ ہلاکت کی طرف بڑھایا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی نہیں ، کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا تھا ، تو یہ ارشاد فرمایا تھا : ” تم اللہ کی راہ میں جنگ کرو ، اور تمہارے وجود کو صرف اسی چیز کا پابند کیا گیا ہے “ ۔ اس کا تعلق خرچ کرنے سے ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سلیمان بن داؤد ہاشمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔