مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ جُرِحَ أَوْ نُكِبَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ باب: اس شخص کا بیان جسے اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگے یا چوٹ لگے یا جو اللہ تعالیٰ سے شہادت کی دعا مانگتا ہے
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِهِ صَادِقًا عَنْ نَفْسِهِ ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ ، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ ، لَوْنُهَا كَالزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا رِيحُ الْمِسْكِ ، وَمَنْ جُرِحَ بِهِ جِرَاحٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ يُوسُفَ الرَّحْبِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس کی راہ میں قتل ہونے کی سچے دل سے دعا کرتا ہے اور پھر وہ ( طبعی موت ) مر جاتا ہے یا قتل ہوتا ہے ، تو اسے شہید کا اجر ملتا ہے اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں زخم لگتا ہے ، یا تکلیف لاحق ہوتی ہے ، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا ، تو وہ زخم پہلے سے بڑا ہو گا ، جس کا رنگ زعفران کی مانند ہو گا ، اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگتا ہے ، تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن یوسف رحبی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔