مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَئِمَّةِ . باب: حکمرانوں کو برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9270
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَسُبُّوا الْأَئِمَّةَ وَادْعُوا اللَّهَ لَهُمْ بِالصَّلَاحِ فَإِنَّ صَلَاحَهُمْ لَكُمْ صَلَاحٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ الْأَسْنَانِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” حکمرانوں کو برا نہ کہو ان کے لئے بہتری کی اللہ تعالیٰ سے دعا کرو ، کیونکہ ان کی بہتری تمہاری بہتری ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اپنے استاد حسین بن محمد بن مصعب اسنانی کے حوالے سے نقل کی ہے میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔