مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ عَنِ الْأُمَّةِ وَقِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا ، امت سے خروج اور ان سے جنگ کرنے کی ممانعت
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ قِيَاسَ أَوْ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ ، وَمَنْ مَاتَ وَلَيْسَ عَلَيْهِ إِمَامٌ فَمِيتَتُهُ مِيتَةٌ جَاهِلِيَّةٌ ، وَمَنْ مَاتَ تَحْتَ رَايَةِ عَصَبِيَّةٍ ( يَدْعُو إِلَى عَصَبِيَّةٍ أَوْ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً ) فَقِتْلَتُهُ قِتْلَةٌ جَاهِلِيَّةٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص جماعت سے بالشت بھر الگ ہو جائے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) تو وہ اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اتار دیتا ہے ، اور جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ اس پر کوئی امام نہ ہو تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوتی ہے ، اور جو شخص کسی عصبیت کے جھنڈے کے تحت مرے کہ وہ عصبیت کی طرف بلاتا ہو یا عصبیت کی مدد کرتا ہو تو اس کا قتل جاہلیت کا قتل ہو گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔