مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَايَعَةِ خَلِيفَتَيْنِ . باب: دو خلفاء کی بیعت کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9010
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا بُويِعَ لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْآخَرَ مِنْهُمَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب دو خلفاء کی بیعت کر لی جائے ، تو ان میں سے بعد والے کو قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے ، اور وہ ثقہ ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔